This site uses cookies to store information on your computer. I'm fine with this Cookie information

25/3/25 - Urgent temporary changes to appointment making process, please read

Due to staffing constraints, new appointments for the following services can only be booked online for the remainder of this week:

  • PrEP 
  • Contraceptive Implants
  • Contraceptive Coils
  • STI No Symptoms
  • Young People Clinic

If our booking portal is showing no appointments available in your area then unfortunately our appointments are fully booked. Please do not call us as we do not have access to any additional appointments. If this is the case, please check for appointments becoming available later in the week.

Our switchboard remains open only for those with symptoms or those seeking support for unintended pregnancy.

We thank you for your patience and apologise for any inconvenience caused.

Appointments booked online can also be cancelled and amended via the same booking portal.

 

مجھے سینڈی فورڈ میں اپنی اپائنٹمنٹ پرایک انٹرپریٹر درکار ہے۔

 Patients can now access the interpreting service “Direct Patient Access to Interpreting Service” before calling Sandyford Switchboard to help make an appointment.

اگر آپ کو سینڈی فورڈ میں تفصیلی معائنہ کروانے کی ضرورت ہو تو آپ کا انٹرپریٹر ایک پردے کے پیچھے انتظار کرے گا/گی اوروہ آپ کو دیکھ نہیں سکے گا۔

میں انٹرپریٹر کو اپنے بارے میں جنسی تفصیلات بتانے سے پریشان ہوتا ہوں۔

ہمارے انٹرپریٹرز تربیت یافتہ ہیں اس لیے وہ بلا کسی تنقید ترجمہ کریں گے۔اور وہ مختلف قسم کے جنسی تجربات رکھنے والے ہر طرح کے افراد سے واقف ہوتے ہیں۔

اس میں وہ افراد شامل ہیں جن کے جنسی تعلقات جنس مخالف یا ویسی ہی جنس کے ساتھ ہوتے ہیں۔ اس میں وہ افراد شامل ہیں جن کی جنسی شناخت ان کی پیدائش کے وقت کی جنسی شناخت سے مختلف ہوتی ہے۔

ہر چیز کو رازداری کے ساتھ خفیہ رکھا جاتا ہے۔

میں انٹرپریٹر کس طرح حاصل کرسکتا ہوں؟

اگر آپ انگریزی زبان نہیں بولتے تو آپ اپنی اپائنٹمنٹ پر انٹرپریٹر کے لیے کہہ سکتے ہیں۔ اپنی اپائنٹمنٹ بک کرواتے وقت ہمیں بتائیں کہ آپ کو کونسی زبان اور لہجہ درکار ہے۔  ہم آپ کے لیے اس کابندوبست کریں گے۔

سینڈی فورڈ کے علمے کو اجازت نہیں ہے کہ وہ آپ کی فیملی کے کسی فرد یا دوست کو بطور انٹرپریٹر استعمال کریں۔

اگر آپ کی اپائنٹمنٹ چھیالیس منٹ سے کم دیر تک جاری رہنے کا امکان ہے تو ہو سکتا ہے کہ ہم ٹیلیفون انٹرپریٹنگ استعمال کریں۔

اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ طریقہ کار کیا ہے، چند ایک صورتوں میں ہم بالمشافہ استعمال کو ترجیح دے سکتے ہیں۔

کیا انٹرپریٹر کی فیس میں ادا کروں گا؟

 

جی نہیں۔ یہ سروس مفت ہے۔

کیا میں مرد یا عورت انٹرپریٹر کے لیے درخواست کرسکتا ہوں؟

جی ہاں۔ ہمیں اپنی ترجیح بتا دیں اور ہم اسے فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔

ممکن ہے آپکی پسند ہمیشہ دستیاب نہ ہو اگر ایسا ہوا تو ہم آپ کو بتا دیں گے۔

کیا میں ٹیلیفون انٹرپریٹنگ کے لیے کہہ سکتا ہوں؟

جی ہاں۔ اگر آپ نہیں چاہتے کہ انٹرپریٹر آپ کے ساتھ کمرے میں موجود ہو تو آپ اس کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

اگر بالمشافہ انٹرپریٹر دستیاب نہ ہوا تو ہم ٹیلیفون انٹرپریٹنگ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

انٹرپریٹر سے میں کس کام کی توقع رکھ سکتا ہوں؟

انٹرپریٹرر صرف وہی بات کہہ سکتا ہے جو آپ کہتے ہیں۔

آپ ہمارے عملے کے سامنے آہستگی کے ساتھ اور واضع طور پر بات کریں۔ آپ جو بات کریں گے انٹرپریٹر اس کا ترجمہ کرے گا۔ وہ آپ کو بعینہ وہی بات بتائیں گے جو ہمارے عملے کا رکن آپ سے کہے گا۔ وہ اس کے علاہ کچھ نہیں کریں گے۔

کیا وہ میرے لیے اس کے علاوہ کچھ اور کر سکتے ہیں؟

جی نہیں

انٹرپریٹر آپ کی طرف سے بات یا آپ کی نمائندگی نہیں کر سکتے (حمایتداری)۔

وہ آپ کے ساتھ نجی گفتگو نہیں کر سکتے۔

وہ آپ کے لیے صرف ترجمہ کریں گے اور وہ فارمز مکمل کرنے میں آپ کی مدد کریں گے جو عملہ آپ کے سامنے پڑھے گا۔

کیا مجھے اس بات کی یقین دہانی کروائی جا سکتی ہے کہ ہر چیز کو رازداری کے ساتھ خفیہ رکھا جاتا ہے۔

جی ہاں۔ یہ لوگ این ایچ ایس گریٹر گلاسگو اور کلائیڈ کے لیے کام کرتے ہیں۔ ان لوگوں کو رازداری کے بارے میں انہیں سخت قوانین پر عمل کرنا پڑتا ہے جن کا اطلاق ڈاکٹروں، نرسوں، کونسلروں اور صحت کے دیگر ورکروں پر ہوتا ہے۔

انٹرپریٹرز کو اجازت نہیں ہوتی کہ وہ آپ کی اپائنمنٹ یا واقع ہونے والی کسی چیز یا جس چیز کے بارے میں بات کی گئی تھی اس کے بارے میں کسی دوسرے شخص کو بتائیں۔

کیا انٹرپریٹر کو معلوم ہو گا کہ وہ جنسی صحت کی اپائنٹمنٹ پر ترجمانی کرنے جا رہے ہیں؟

جی ہاں۔ انٹرپریٹرز کو سینڈی فورڈ کی تمام سروسز کے بارے میں علم ہے لہذا وہ ان الفاظ اور جملوں کا ترجمہ کریں گے جو جنسی صحت کے لیے استعمال کی جاتے ہیں۔

اس میں جسم کے خفیہ حصوں، جنس اور مختلف اقسام کے جنسی تعلقات، حمل، دفع حمل، اسقاط حمل، ٹیسٹس اور علاجات شامل ہیں۔