آپ کی مشاورت کے دوران، ہم نے اندازہ لگایا ہے کہ آپ گھر پر طبی اسقاط حمل کروانے کے لیے موزوں ہیں (EMAH)، اور آپ نے تصدیق کی ہے کہ یہ آپ کی ترجیحی آپشن ہے۔ ہو سکتا ہے آپ کو کلینک میں ذاتی طور پر جانے کی ضرورت نہ ہو۔ ہم آپ کے لیے ایک ٹریٹمنٹ پیک تیار کریں گے، جس میں آپ کو اسقاط حمل کے علاج کے لیے درکار دوائیں شامل ہوں گی، اس کے علاوہ کچھ درد کم کرنے والی اور اینٹی سکنیس گولیاں بھی شامل ہوں گی۔ پیک میں دواؤں کی ہدایات کی شیٹ ہوگی۔ آپ ہمارے کھلنے کے اوقات میں کلینک سے پیک لے سکتی ہیں، یا ہم آپ کے گھر کے پتے پر ترسیل کا بندوبست کر سکتے ہیں۔ اگر آپ مزید دور ہیں، تو ہم علاج کا پیک آپ کے گھر کے پتے پر پوسٹ کر سکتے ہیں۔
کچھ حالات ایسے ہوتے ہیں جہاں ہم آپ کو کلینک میں ذاتی طور پر حاضر ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں اس سے پہلے کہ ہم یہ فیصلہ کر سکیں کہ آیا آپ EMAH کے لیے موزوں ہیں۔ یہ ہو سکتا ہے اگر آپ کو یقین نہیں ہے کہ آپ کتنے ہفتوں کی حاملہ ہیں، اگر آپ کو کوئی درد یا خون بہہ رہا ہے، یا اگر آپ کو ماضی میں حمل سے متعلق پیچیدگیاں ہوئی ہیں۔ اگر ہم تصدیق کرتے ہیں کہ آپ EMAH کے لیے موزوں ہیں، تو جب آپ شرکت کریں گی تو ہم آپ کو علاج کا پیک دیں گے۔
ہم EMAH پیش کر سکتے ہیں اگر آپ:
ہم یہ بھی مشورہ دیتے ہیں کہ آپ علاج کے دوسرے حصے کے دن اپنے ساتھ معاون شخص کو رکھنے پر غور کریں۔
گھر میں کیا توقع کی جائے
علاج کا پہلا حصہ ایک گولی ہے، جسے میفیپریستون کہتے ہیں جسے آپ نگلتی ہیں۔ آپ کو یہ گولی صرف اس صورت میں لینا چاہیے جب آپ کو اپنے فیصلے پر یقین ہو۔
آپ اینٹی سکنیس گولیوں میں سے ایک بھی لے سکتی ہیں، تاکہ گولی سے قے آنے کا امکان کم ہو۔ اگر آپ میفیپریستون گولی لینے کے 1 گھنٹہ کے اندر متلی محسوس کرتی ہیں ، تو مشورہ کے لیے ہمیں کال کریں۔
آپ کو اپنے پہلے اور دوسرے علاج کے دنوں کے درمیان خون بہنے کا تجربہ ہو سکتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر ایسا ہوتا ہے، یہ بہت اہم ہے کہ آپ اب بھی دوسری دوائی لیں - اسقاط حمل کے کامیاب ہونے کو یقینی بنانے کے لیے دونوں علاجوں کی ضرورت ہے۔
علاج کا دوسرا حصہ مسوپروسٹول نامی گولیاں ہیں۔ آپ کے پاس چار گولیاں ہوں گی، جنہیں آپ یا تو اندام نہانی میں، یا اپنی زبان کے نیچے رکھیں گی ۔ اسے پہلی گولی کے 24 سے 48 گھنٹے کے درمیان شروع کر دینا چاہیے۔ اس دوا کو استعمال کرنے کے بعد، آپ کو خون بہنے لگے گا جو آپ کی عام ماہواری سے زیادہ ہو گا، اور اس میں کچھ بڑے خون کے لوتھڑے ہو نے کا بھی امکان ہے۔ عام طور پر دوسرے علاج کے 2-3 گھنٹے کے اندر خون بہنا شروع ہو جائے گا۔
پہلی خوراک کے چار گھنٹے بعد اپنی زبان کے نیچے رکھنے کے لیے اضافی دو مسوپروسٹول گولیاں ہیں۔ ۔ اگر آپ 10 ہفتے یا اس سے زیادہ حاملہ ہیں، تو ہم آپ کو کچھ اضافی مسوپروسٹول گولیاں دیں گے جو آپ زبان کے نیچے استعمال کریں جب تک کہ حمل ختم نہ ہو جائے ۔
ہم تجویز کرتے ہیں کہ جب آپ مسوپروسٹول دوائی استعمال کرتی ہیں تو آپ درد کش دوا لیں، کیونکہ آپ کو درد ہونے والا ہے جو آپ کی عام ماہواری کے درد سے زیادہ سخت ہو سکتا ہے۔
آپ کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ آپ کے پاس گھر میں کافی بڑے یا رات کے وقت استعمال کرنے والے سینیٹری تولیے موجود ہیں۔ آپ کو جتنی بار ضرورت ہو ٹوائلٹ کا استعمال کرنا چاہیے، اور اسے معمول کے مطابق فلش کر سکتی ہیں، اور سینیٹری تولیوں کو معمول کے مطابق ٹھکانے لگا سکتی ہیں۔ ٹیمپون یا ماہواری کے کپ کا استعمال نہ کریں۔
آپ محسوس کر سکتی ہیں کہ اندام نہانی کی گولیاں آپ کے خون کے ساتھ واپس نکلتی ہیں - اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کیونکہ دوا پہلے ہی جذب اور کام کر رہی ہوگی۔
آپ کو اپنے علاج کے دوران معمول کے مطابق کھانا اور پینا چاہیے۔
آپ کے علاج کے بعد
پہلے چند دنوں تک خون بہت زیادہ ہو گا، اور اس کے بعد کم ہو جائے گا۔ زیادہ تر لوگوں کو علاج کے بعد مجموعی طور پر 7-10 دن تک خون آتا ہے، حالانکہ بعض اوقات یہ خون چند ہفتوں تک جاری رہتا ہے۔
آپ کے علاج کے بعد بہت جلد آپ کی دوبارہ تولیدی صلاحیت واپس آ جائے گی ، اس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ آپ فوراً مانع حمل ادویات کا استعمال شروع کر دیں۔ اگر آپ نے مانع حمل گولیوں کا انتخاب کیا ہے، تو آپ کو علاج کے فوراً بعد شروع کرنے کے لیے سپلائی ملے گی۔ اگر آپ نے امپلانٹ یا انجکشن کا انتخاب کیا ہے، تو یہ اس وقت دیا جا سکتا ہے جب آپ ہم سے پیک لینے آتی ہیں، یا اگر آپ کو پیک کی ترسیل ہو رہی ہے تو ہم اس کے لیے واپسی کی اپوائنٹمنٹ کا بندوبست کر سکتے ہیں۔ اگر آپ انٹرا یوٹرن طریقہ یعنی رحم کے اندر رکھنے والا طریقہ (کوائل) چاہتی ہیں تو ہم اس کے لیے واپس آنے کے لئے ملاقات کا بندوبست کریں گے، اور آپ کو ایک عبوری طریقہ پیش کریں گے۔
اس بات کی تصدیق کرنا کہ اسقاط حمل کے علاج نے کام کیا ہے
اگرچہ یہ علاج بہت موثر ہے، لیکن اس بات کا بہت کم امکان ہے کہ یہ کام نہ کرے اور آپ اب بھی حاملہ ہو سکتی ہیں۔ یہ تقریباً 100 میں سے 1 میں ہوتا ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ علاج کامیاب رہا ہے، آپ کو اپنے علاج کے تین ہفتے بعد حمل کا ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے۔ یہ ایک خاص قسم کا ٹیسٹ ہے جو اس بات کا پتہ لگاتا ہے کہ آیا اب بھی حاملہ ہارمون کی اعلی سطح موجود ہے، جو اس بات کی نشاندہی کر سکتی ہے کہ آپ ابھی بھی حاملہ ہیں۔ ہم آپ کے لیے یہ ٹیسٹ فراہم کریں گے۔ حمل کے معیاری ٹیسٹ کا استعمال نہ کریں، کیونکہ یہ کئی ہفتوں تک مثبت رہے گا۔
اگر ٹیسٹ مثبت ہے، یا آپ کو تشویش ہے کہ آپ اب بھی حاملہ ہو سکتی ہیں، ہم آپ کے لیے اسکین کے لیے واپس آنے کا بندوبست کریں گے۔ اگر آپ کا ٹیسٹ منفی ہے، اور آپ کو کوئی تشویش نہیں ہے، تو واپس آنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اگر آپ خود حمل کا ٹیسٹ کر کے خوش نہیں ہیں، تو آپ ملاقات کا وقت مانگ سکتی ہیں اور ٹیسٹ کے لیے کلینک واپس جا سکتی ہیں۔
مندرجہ ذیل حالات میں مشورہ کے لیے ہم سے رابطہ کریں
رابطہ کی تفصیلات
سینڈی فورڈ (Sandyford) TOPAR مشورہ: 8620 211 0141– آپ ایک پیغام چھوڑ سکتی ہیں اور ٹیم میں سے ایک آپ کو واپس کال کرے گا۔
TOPAR پیر تا جمعرات صبح 8.30am - 7pm اور جمعہ 8.30am - 4.30pm کھلا رہتا ہے۔
اگر آپ کو ان گھنٹوں کے باہر فوری مشورے کی ضرورت ہو تو کوئین الزبتھ یونیورسٹی ہسپتال کے گائناکالوجی وارڈ 49 سے 2282 201 0141 پر رابطہ کریں، اور کسی نرس سے بات کریں۔
اگر آپ کو بہت زیادہ خون بہہ رہا ہے یا شدید درد ہے، جو آپ کو بے ہوش کر رہا ہے یا بہت زیادہ بیمار کر رہا ہے، تو آپ کو اپنے قریبی A+E یونٹ میں جانا چاہیے۔